Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

نیلم منیر کے شوہر کا نام، پیشہ اور تنخواہ کیا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

داکارہ نیلم منیر کی دبئی میں شادی کی تصاویرگذشتہ روز وائرل ہوئی تھیں
شائع 04 جنوری 2025 02:53pm

گزشتہ روز اداکارہ نیلم منیر کی دبئی میں شادی کی تصاویر وائرل ہوئیں، لیکن نیلم منیر نے ابھی تک اپنے شوہر کا نام یا کوئی تفصیلات شیئر نہیں کی ہیں۔

یوٹیوبر یاسر شامی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ذریعے نیلم منیر کے شوہر کے بارے میں کچھ معلومات فراہم کی ہیں۔ ان کے مطابق، نیلم منیر کے شوہر کا نام محمد راشد ہے، جو دبئی پولیس کے سی آئی ڈی ڈپارٹمنٹ میں کام کرتے ہیں۔ یہ شادی پسند کی ہے اور تقریب پچھلے ماہ ہوئی، جس کی تصاویر اب جاری کی گئی ہیں۔

نیلم منیر کے نکاح کے لباس کی قیمت آپ کو حیران کر دے گی

یوٹیوبر نے مزید بتایا کہ نیلم منیر کے شوہر کی ملازمت کے حوالے سے اگر دبئی پولیس کے اہلکاروں کا تجربہ 2 سے 3 سال کا ہو تو ان کی تنخواہ 13 ہزار درہم (تقریباً 10 لاکھ پاکستانی روپے) ہوتی ہے۔ اگر تجربہ 5 سے 8 سال ہو تو یہ تنخواہ 13 سے 18 ہزار درہم (تقریباً 13 سے 14 لاکھ روپے) تک بڑھ جاتی ہے، اور 8 سے 10 سال کے تجربے والے اہلکاروں کی تنخواہ 22 ہزار درہم یعنی 16 سے 17 لاکھ پاکستانی روپے تک پہنچ سکتی ہے۔

یوٹیوبر کا یہ بھی کہنا ہے کہ دبئی پولیس کے اہلکار سے شادی کرنے پر نیلم منیر کو دبئی کے شاپنگ مالز میں خاص ڈسکاؤنٹ ملے گا۔

نیلم منیر نے مایوں کے بعد نکاح کی تصاویر جاری کردیں

عموماً دبئی میں مقامی شادی کرنے والی لڑکیوں کو شہریت نہیں دی جاتی، بلکہ انہیں گولڈن ویزہ دیا جاتا ہے، جو مستقبل میں شہریت میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ اگر ان دونوں کے بچے ہوئے تو انہیں دبئی کی شہریت مل جائے گی۔

entertainment

lifestyle

شخصیات