Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

پاکستان ٹیم کے لیے بُری خبر، اوپنر صائم ایوب کرکٹ سے باہر

صائم ایوب دوران فیلڈنگ انجری کا شکار ہوگے تھے جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا
شائع 04 جنوری 2025 12:17pm

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب کا ٹخنہ فریکچر ہو گیا جس کے باعث وہ 6 ہفتے کیلئے کرکٹ کی سرگرمیوں سے دور رہیں گے۔

جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں گزشتہ روز صائم ایوب دوران فیلڈنگ انجری کا شکار ہوگے تھے جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا۔

اب ایم آر آئی رپورٹ سامنے آنے پر صائم ایوب کو فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں 6 ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق صائم ایوب ابھی ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقہ میں ہی رہیں گے، ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے بعد ٹیم کے ساتھ وطن واپس آئیں گے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے کیپ ٹاؤن میں ہونے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنالیے ہیں۔

Injury

saim ayub

out of cricket