Aaj News

اتوار, اپريل 06, 2025  
07 Shawwal 1446  

سُپر اسٹار الو ارجن کی بھگدڑ کیس میں ضمانت منظور

عدالت کے نزدیک یہ معاملہ قتل کا نہیں ہے
شائع 04 جنوری 2025 12:16pm

تامل اور تیلگو فلم انڈسٹری کے مشہور اداکارالو ارجن کو ’پشپا 2‘ کے بھگدڑ کیس میں مشروط ضمانت مل گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، حیدرآباد دکن کی ایک مقامی عدالت میں سندھیا تھیٹر بھگدڑ کیس کی سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے الو ارجن کی ضمانت چند شرائط کے ساتھ منظورکرلی۔

سوشل میڈیا پر راجستھانی لڑکی کی خوبصورتی کے چرچے

عدالت نے الو ارجن اور پولیس کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اداکار کے وکیل نے بتایا کہ ان کے موکل کو دو مقدمات میں 50،000 روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے اور انہیں ہر اتوار کو پولیس اسٹیشن میں حاضری دینا ہوگی۔

وکیل نے مزید وضاحت کی کہ عدالت نے اس ضمانت کی منظوری کے پیچھے یہ وجہ رکھی کہ یہ معاملہ قتل کا نہیں ہے، اور عائد کردہ شرائط عمومی نوعیت کی ہیں، جو ہر ملزم پر لاگو ہوتی ہیں۔

اس کے علاوہ، وکیل نے یہ بھی کہا کہ یہ کیس تلنگانہ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے اور اگلی سماعت 21 جنوری کو ہوگی، جس کے لیے قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

یاد رہے کہ الو ارجن کے خلاف 4 دسمبر کو ’پشپا 2‘ کے پریمیئر کے دوران بھگدڑ کے نتیجے میں ایک خاتون کی موت کے واقعے پر مقدمہ درج کیا گیا، جس کے بعد انہیں پولیس نے حراست میں لیا تھا۔

entertainment

lifestyle

شخصیات