Aaj News

جمعہ, اپريل 18, 2025  
19 Shawwal 1446  

امریکی طیارے میں مسافر کی شرمناک حرکت، ائیرلاین نے بڑی پابندی لگا دی

مسافر کی جانب سے اس حرکت پر ائیرلائن انتظامیہ نے سخت ایکش لیا
شائع 04 جنوری 2025 12:01pm

امریکی پرواز میں ایک مسافر کی شرمناک حرکت نے ائیرلاین انتظامیہ کو اس کے خلاف سخت قدم لینے پر مجبور کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک مسافر پر یونائیٹڈ ایئر لائنز کے طیارے میں پرواز کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نشے میں دھت مسافر نے گزشتہ ماہ سان فرانسسکو سے منیلا جانے والی پرواز کے دوران ساتھ بیٹھے مسافر پر مبینہ طور پر پیشاب کر دیا تھا۔

واقعہ کچھ یوں پیش آیا کہ وہ مسافر اپنی سیٹ سے اٹھا اور سوئے ہوئے جیروم گٹیریز نامی مسافر پر پیشاب کر دیا جو بزنس کلاس میں سفر کر رہا تھا۔

پی آئی اے کا ’لوگو‘ بدلنے والا ہے؟ ائیرلائن نے وضاحت پیش کردی

جیروم گوٹیریز کی بیٹی نکول کارنیل نے بتایا کہ جب جیروم نیند سے بیدار ہوا تو اسے خود پر کچھ عجیب محسوس اسے لگا کہ وہ خواب دیکھ رہا ہے کیونکہ وہ یقین نہیں کر پا رہا تھا کہ آخر اس کے ساتھ ہوا کیا ہے۔

مسافر کو احساس ہوا کہ وہ اوپر سے نیچے تک پیشاب میں بھیگ چکا ہے تو اس نے دوران فلائٹ ہنگامہ شروع کردیا۔

نکول کارنیل کے مطابق، فلائٹ اٹینڈنٹ نے والد کو لڑائی سے بچنے کے لیے اس آدمی سے دور رہنے کو کہا، جس سے حالات مزید بگڑنے کا خدشہ تھا۔

سستی سعودی ائیرلائن نے پاکستان کیلئے فلائٹ شیڈول کا اعلان کردیا

نیکول کارنیل کے مطابق وہ اس واقعے سے خاصی پریشان تھیں، ان کا کہنا تھا کہ یونائیٹڈ ایئر لائنز کے عملے نے ان کے والد پر کوئی توجہ نہیں دی بلکہ پرواز جاری رکھی۔ وہ سوچتی ہیں کہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے طیارے کو واپس آنا چاہیے تھا، جو کہ صحت کے لیے ایک سنگین خطرہ تھا۔

تاہم یونائیٹڈ ایئرلائنز نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پرواز میں مسافر کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور جس مسافر نے یہ حرکت کی اس کے پرواز میں بیٹھنے پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔

یونائیٹڈ ایئر لائنز نے کہا کہ ہم نے 28 دسمبر کو منیلا میں ایک مسافر کے ساتھ ہونے والی پریشانی کی وجہ سے پولیس سے ملاقات کرنے کو کہا۔ اب ہم نے اس مسافر پر اپنے ساتھ پرواز کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

United Airlines

Man Banned

Allegedly Peeing

On Sleeping Co Passenger