Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

وزن کی کمی سے لے کر چمکتی جلد تک پائے کا سوپ پینے کے فوائد

یہ سوپ سردی اور موٹاپے سے بھی بچاتا ہے
شائع 04 جنوری 2025 11:47am

معدنیات اور وٹامن سے بھر پور پائے کا سوپ جسم کو گرم رکھنے میں مدد کرتا ہے اور سردیوں میں موٹا ہونے سے بھی بچاتا ہے۔

سردیاں شروع ہوتے ہی دل چاہتا ہے کہ کوئی مسالے دار گرما گرم ڈش کھائی جائے۔ اپنی اس خواہش کو پورا کرنے کے لیے اکثر لوگ جنک فوڈز کا سہارا لیتے ہیں۔ لیکن آج ہماری دی گئی ونٹر اسپیشل ڈش نہ صرف آپ کی خواہش کو پورا کرے گی بلکہ صحت اور خوبصورتی سے متعلق فوائد بھی مہیا کرے گی۔

تیزی سے وزن بڑھانے کے لیے یہ 4 چیزیں دودھ میں ملا کر پی لیں

معدنیا اور وٹامنز کی دولت سے مالا مال سوپ نہ صرف جسم کو گرم رکھتا ہے بلکہ سردی اور موٹاپے سے بھی بچاتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ اس سوپ کے کیا کیا فوائد ہیں۔

مضبوط ہڈیاں

معدنیات، فاسفورس، میگنیشیم، کیلشیم۔ سوڈیم، فلورائیڈ اور پوٹاشیم جیسے غذائی اجزا پر مشتمل یہ سوپ ہڈیوں کو مضبوط بنانے اور رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

وزن میں کمی

پائے کے سوپ میں کیلوریز کی بہت کم مقدار پائی جاتی ہے۔ اور جیلیٹن کی موجودگی پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رہنے کا احساس دیتی ہے۔جس سے بھوک کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پایوں کے سوپ کو باقاعدگی سے پینے سے وزن کو بھی کم کیا جاسکتا ہے۔

سوجن میں کمی

ایک رپورٹ کے مطابق پائے کا سوپ پینے سے جسم میں سوجن کم ہونے لگتی ہے۔ ہڈیوں کے شوربے میں موجود امینو ایسیڈ سے سوجن اور آنتوں کی سوزش کو کم ہونے میں مدد ملتی ہے۔

سردی اور کھانسی سے نجات

پائے کے سوپ سے جسم میں سردی کی علامات نزلہ زکام کھانسی میں راحت ملتی ہے۔

خوبصورت چمکتی جلد

پائے کا سوپ پینے سے جلد میں قدرتی چمک آجاتی ہے۔ کیونکہ اس میں موجود کولیجن اور ہائیلورونک ایسڈ جلد کی لچک کو بڑھا کرجھریوں کے مسئلے کو کم کردیتے ہیں۔

صحت

دسترخوان

lifestyle