خونخوار شیروں کے درمیان 7 سالہ بچہ معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا
شیروں اور دیگر خطرناک جانوروں سے بھرے شمالی زمبابوے کے وائلڈ لائف ریزرو میں ایک بچہ پانچ تک معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔
غیر ملکی رپورٹس کے مطابق زمبابوے کے وائلڈ لائف ریزرو کے پارک میں گم ہونے والا سات سالہ بچہ پانچ روز بعد 50 کلومیٹر دور زندہ سلامت پایا گیا، جو دریا کے کنارے جنگلی پھل کھا کر زندہ رہا۔
حکام کے مطابق شمالی زمبابوے میں واقع جنگلی حیات کے ذخیرے، میٹوساڈونا نیشنل پارک، جو اپنے شیروں اور دیگر خطرناک جانوروں کے لیے جانا جاتا ہے، میں 7 سالہ بچہ، ٹینوٹینڈا پانڈو، پانچ دن تک گم رہنے کے بعد معجزانہ طور پر زندہ پایا گیا۔
کریبا جھیل کے قریب واقع ’Matusadona‘ نیشنل پارک متنوع جنگلی حیات کا گھر بلکہ گڑھ ہے اور وہاں شیر، چیتے، ہاتھی اور دوسرے خطرناک جانور پائے جاتے ہیں۔
لڑکی کے چکر میں پنجرے میں ’شوشا‘ کرنے والے کو خو نخوار شیروں نے بھنبوڑ ڈالا
یہ بچہ اپنے گاؤں سے دور پارک میں گھومتے ہوئے گم ہوگیا تھا اور پھر پانچ دن بعد 50 کلومیٹر (30 میل) دور پایا گیا، وہ جنگلی پھلوں اور پانی پر زندہ تھا جو اس نے دریا کے کنارے زمین کھود کر نکالا تھا۔
زمبابوے کے خشک سالی کے شکار علاقوں میں ZimParks کے ترجمان تیناشے فاراو کے مطابق مقامی لوگوں اور پولیس کو شدید بارش کی وجہ سے اسکی تلاش میں بہت مشکل اور رکاوٹیں تھیں۔ تلاش کے دوران میں نے دیکھا کہ کسی کے قدموں کے نشانات ہیں تو اسکی تلاش کو مزید تیز کردیا گیا.
انہوں نے مزید بتایا کہ ٹینوٹینڈا نے بچائے جانے سے پہلے پارک کے خطرناک شیروں سے متاثرہ علاقے سے 49 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔
مقامی ایم پی متسا مرومبیڈزی نے اس لڑکے کے زندہ بچ جانے کو ایک ”معجزہ“ قرار دیا، اور شکاریوں سے بچنے کے لیے بلند چٹانوں پر سونے اور نہایت ہوشیاری سے کام لینے کو بہت سراہا-
دیہاتیوں نے اس کی رہنمائی کے لیے ڈھول پیٹ کر تلاش میں مدد بھی کی لیکن رینجرز نے بالآخر اسے جنگل بیابان میں پایا۔
ٹینوٹینڈا کو ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاکہ اسکی صحیح نگہداشت ہوسکے، وہ کمزور نظر آرہا تھا لیکن اسکے جسم پر کوئی زخم نہیں تھے، اور امید کی جاتی ہے کہ وہ مکمل صحت یاب ہوجائے گا ۔