سابق بھارتی کپتان کی بیٹی کی گاڑی کو حادثہ
بھارت کے سابق کپتان سارو گنگولی کی بیٹی ثنا کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تاہم وہ حادثے میں بال بال بچ گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گنگولی کی بیٹی جس کار میں سوار تھیں اسے بہالا چوراستہ علاقے میں ایک بس نے ٹکر ماری۔ ثنا گاڑی کے اندر موجود تھیں جسے ان کا ڈرائیور چلا رہا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ثنا کی گاڑی کے ڈرائیور نے بس کا پیچھا کیا اور حادثے کے بعد تیزی سے گزر جانے والی بس کو ساخر بازار کے قریب روکا گیا، ثنا نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔
موٹر وے پر دھند سے ہولناک حادثہ، خاندان کے 6 افراد ہلاک
رپورٹ کے مطابق بس کی ٹکر سے ثنا کی گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اس کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ طور پر شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔