Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

ابھیشیک اور ایشوریا کی ایک ساتھ ایئرپورٹ آمد، ویڈیو وائرل ہوگئی

ویڈیو نے دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کورد کردیا
شائع 04 جنوری 2025 09:58am

بالی ووڈ کی حسین جوڑی ابھشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن کی بیٹی کے ہمراہ ویکیشن کے بعد ایئر پورٹ پر ایک ساتھ آنے والی ویڈیو نے دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کا خاتمہ کردیا۔

گزشتہ کئی ماہ سے بھارتی سپر اسٹارزابھیشیک بچن اورایشوریا کے درمیان طلاق ایک معمہ بنی ہوئی تھی۔ جس کی شروعات بھارت کے کھرب پتی بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹےاننت امبانی کی شادی کی تقریبات میں دونوں کے الگ الگ نظرآنے سے ہوئی۔

اسٹارز کے باڈی گارڈز کو اس چیز کی تربیت دی جاتی ہے ، سونو سود کا انکشاف

کبھی ابھیشیک اور ایشوریا کو کسی تقریب میں الگ الگ شرکت کرتا دیکھ کر فینز انکی طلاق کی افواہوں پر یقین کر بیٹھتے تو کبھی اچانک پھر سے ایک ساتھ منظر عام پر آنا انکے مداحوں کو شش و پنج میں مبتلا کردیتا کہ اصل معاملہ کیا ہے۔

حال ہی میں آرادھیا کے دھیرُوبھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ تقریب کے موقع پرایک بار پھر ابھیشیک اور ایشوریا کا ایک ساتھ آنا اور پھر ایک ایسی ویڈیوکا منظرعام پرآنا جس میں ابھیشیک کو فیملی کی حفاظت کیلئے پاپارازیوں پر برہم ہوتے دیکھا گیا نے مداحوں کو خوش کردیا اور اس یقنین کو پختگی مل گئی کہ دونوں کے مابین سب کچھ ٹھیک ہے۔

اب حال ہی میں سوشل میڈیا پر مزید ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں ابھیشیک اور ایشوریا اپنی بیٹی کے ہمراہ سال نو کی چھٹیاں ایک ساتھ گزار کر واپس آئے۔

ایئر پورٹ سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی آرادھیا بچن کو ممبئی ایئرپورٹ پردیکھا جاسکتا ہے جہاں وہ نئے سال کی چھٹیاں گزارنے کے بعد واپس لوٹے۔ بچن فیملی کا یہ پُرسکون انداز طلاق کی افواہوں کو غنط ثابت کرگیا۔

ابھیشیک بچن گرے ہُوڈی اور بلیک ٹریک پینٹس میں بہت ہی شاندار نظر آ رہے تھے، جبکہ ایشوریا رائے نے بلیک سوٹ شرٹ اور لیگنگز میں اپنی خوبصورتی کا جادو جگایا۔ آرادھیا نیلی سوٹ شرٹ میں انتہائی پیاری لگ رہی تھیں۔ ایئرپورٹ پر بچن خاندان نے پاپرازی کے ساتھ نئے سال کی نیک تمنائیں بھی بانٹیں اور اپنی گاڑی کی جانب بڑھ گئے۔

ابھیشیک نے پہلے ان کی بیوی ایشوریا اور بیٹی آرادھیا کوآرام دہ اندازمیں گاڑی میں بیٹھ جانے کا انتظارکیا اور بعد میں خود بھی گاڑی میں سوار ہوئے۔ ان کا اپنی فیملی کی خیال رکھنے والا طرز عمل یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ اپنی فیملی سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور انہیں ان کی کتنی پرواہ ہے۔

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات

Abhishek Bachchan