Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

کراچی کے مختلف علاقوں میں سردی کی پہلی بارش سے موسم سرد ہوگیا

آج بھی درمیانی بارش کا امکان ہے
شائع 04 جنوری 2025 09:11am

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا۔

صبح سویرے ایم اے جناح روڈ، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، حب چوکی، منگھوپیر اور سائٹ ایریا میں ہلکی بارش ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی درمیانی بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب ملک کے دیگر شہروں میں بھی شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔

موسم کی رت پھر بدل گئی، کوئٹہ سے گلگت تک بارش اور برفباری

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری ہوئی۔ سبی، پشین، مستونگ، قلعہ عبداللہ اور زیارت میں بارش سے سردی بڑھ گئی۔ ادھر بالائی علاقوں میں پہاڑ برفباری سے ڈھک گئے۔

موسم کے پیش نظر پنجاب کے مختلف اضلاع میں دھندکے باعث موٹروے ایم ٹو اور ایم الیون سے ٹریفک کے لیے بند ہے۔

Rain

karachi weather today

Karachi Winter