سوشل میڈیا پر راجستھانی لڑکی کی خوبصورتی کے چرچے
بھارتی ریاست راجستھان کی ایک نوجوان لڑکی کی ولاگر کے ساتھ گفتگو کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
میک اپ کے بغیر راجستھانی روایتی لباس میں ملبوس جیوتی ولاگر کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اپنی ہنسی نہیں روک پارہی تھی، جسکی معصومانہ اداؤں کے سوشل میڈیا صارفین گرویدہ ہوگئے۔
جیوتی نے اپنے نے بندی، بالیاں اور چوڑیاں پہنے اپنے سر پر سلیقے سے گھونگھٹ بھی لے رکھا تھا، سوشل میڈیا صارفین اس کی پُرکشش آنکھوں، خوبصورت چہرے، روایتی انداز اور سادگی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ولاگر سے بات کرتے ہوئے جیوتی نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی کیمرے سے اس کی ویڈیو فلما رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اسے لازوال مشرقی حسن کا شاہکار قرار دہے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ویڈیو اس بات کا ثبوت ہے کہ انسان کی خوبصورتی گوری رنگت کی محتاج نہیں ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جیوتی کی ویڈیو وائرل ہونے بعد سے غیرملکی سیاحوں کو بھی اس کے ساتھ سیلفی لیتے دیکھا گیا ہے، جس سے اس کی شہرت میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔