Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
05 Rajab 1446  

تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوبنے سے 27 افراد جان سے گئے

15 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا
شائع 03 جنوری 2025 10:34pm

یونان کے افسوسناک واقعہ کے بعد تیونس میں بھی تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوبنے کے نتیجے میں 27 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کی کشتیاں تیونس کے شہر سیفکس کے قریب ڈوب گئیں جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 24 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 83 افراد کو بچا لیا گیا۔

یونان حادثہ: ڈوبی کشتیوں میں کتنے پاکستانی تھے؟ پاکستانی سفارت خانے نے حکومت کو رپورٹ بھیج دی

تیونس کے نیشنل گارڈ حکام کے مطابق 15 زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ہلاک اور بچ جانے والوں کو کوسٹ گارڈ حکام کے حوالے کردیا گیا۔

یونان کشتی حادثہ، ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کردی

واضح رہے کہ یورپ جانے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کے لیے اب تیونس نیا ہاٹ اسپاٹ ہے، تیونس میں اکثر غیر قانونی طور پر یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی کشتیوں کو حادثات پیش آتے ہیں، گزشتہ ماہ بھی حکام کو 2 مخلتف حادثات میں ڈوبنے والے 30 افراد کی لاشیں ملی تھیں۔

world

Greece

Boat accident