سال 2024 میں کتنے اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کی؟
اسرائیلی فوج نے فوجی خودکشی کے اعداد و شمار جاری کردیے۔ جس کے مطابق 2024 میں 21 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کی، 2023 میں یہ تعداد 17 تھی۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرا ئیلی فوج میں خودکشیوں کے واقعات اور ذہنی دباؤ کی شکایات میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے.
’وہ غزہ سے نکل آیا لیکن غزہ اُس سے نہ نکل سکا‘، اسرائیلی فوجی نفسیاتی مریض بن کر خودکشی کرنے لگے
ترجمان اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نے غزہ میں لڑ نے سے انکارکیا ہے، فوجیوں نے ذہنی دباؤکی وجہ سے جنگی ذمہ داریوں سے دستبرداری اختیارکی، فوجیوں میں خودکشیوں کی تعداد میں بھی تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔
اسرا ئیلی فوجی حکام کا بتانا ہے سال 2024 میں 21 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کی جبکہ 2023 میں 17 فوجیوں نے خود کشی کی تھی، اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق سال 2011 کے بعد ایک بار پھر فوجی خود کو مار رہے ہیں، خودکشی اسرائیلی فوج میں موت کی دوسری سب سے بڑی وجہ بن گئی ہے.
دنیا کے سب سے پہلے خودکش حملہ آور یہودی تھے، بی بی سی کا دعویٰ
گزشتہ سال خودکشی کرنیوالوں میں 12 ریزروفوجی،7 لازمی سروس کرنیوالے فوجی اور 2 کیریئر فوجی شامل تھے جبکہ گزشتہ دو سالوں میں 807 فوجی فلسطینیوں کیخلاف آپریشن میں ہلاک ہوئے۔
واضح رہے اسرائیل کے ہر شہری کو لازمی طور پر دو سال فوج میں نوکری کرنا پڑتی ہے اور جنگ ہونے کی صورت میں ہر اسرائیلی شہری کو محاذ پر جانا پڑتا ہے جبکہ اسرائیلی قوانین کے مطابق جنگ میں لڑنے سے انکار پر شہری کو جیل بھی ہوسکتی ہے۔