38 کتے رکھنے والے شخص نے منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
کتوں سے بے پناہ محبت رکھنے والے کینیڈین شخص مچل روڈی نے مختلف نسلوں کے 38 کتوں کے ساتھ چہل قدمی کرکے انوکھا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
دنیا بھر میں جانوروں سے محبت کرنے والے لوگ بستے ہیں جو نہ صرف خود جانوروں کی دیکھ بھال کرتے ہیں بلکہ دیگر لوگوں کو بھی اس حوالے سے آگاہی فراہم کرتے ہیں۔
ایسا ہی ایک کینیڈا سے تعلق رکھنے والا شخص مچل روڈی ہے جسے کتوں سے بے پناہ محبت ہے اور اس نے مختلف نسل کے 38 کتے پال رکھے ہیں۔
کتے نادیدہ چیزوں پر کیوں بھونکتے ہیں، انہیں کیا نظر آتا ہے؟
اسی حوالے سے گنیز ورلڈ ریکارڈز نے بتایا کہ مچل روڈی نے ایک ساتھ 38 کتوں کے ساتھ چہل قدمی کرکے ایک منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ریکارڈ توڑنے کے لئے مچل روڈی کو کتوں کے ساتھ ایک کلومیٹر تک پیدل چلنا پڑا جس میں وہ کامیاب ہوا۔
مچل روڈی نے یہ تمام کتے ریسکیو کئے ہیں جنہیں کاٹ کر گوشت فروخت کیا جانا تھا اور انہیں ایک شیلٹر نے گود لینے کیلئے رکھا تھا۔
کتے کی کوبرا سے لڑائی - انسانوں کے بچے بچا لیے
مچل روڈی نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ یہ وہ کتے ہیں جنہیں کوریا کی ایجنسیوں نے بھی ریسکیو کیا ہے، یہ جانور اچھے گھر کے مستحق ہیں، انہیں محبت کی ضرورت ہے۔
مچل کا کہنا تھا کہ ایک ساتھ کتوں کو ٹہلانے کا یہ خیال ایک مہم سے متاثر ہو کر آیا تھا جس کا مقصد تھا کہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ کتوں کو گود لیا جا سکے۔’
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق رواں سال جنوری میں جنوبی کوریا میں کتوں کے گوشت پر پابندی کا بل پاس کیا گیا تھا۔