قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین گلوکار بن گئے
پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین نے کرکٹ کے بعد گلوکاری میں اپنی آواز کا جادو جگا کر چاہنے والوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد حسنین نے اپنے بھائی کی شادی پر گلوکاری کے جوہر دکھا کر محفل لوٹ لی۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کا یہ انداز دیکھ کر دوستوں اور رشتہ داروں نے خوب سراہا جبکہ سوشل میڈیا پر بھی محمد حسنین کی گلوکاری کی تعریف کی گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محمد حسنین اسٹیج پر قوالوں کے ساتھ بیٹھ کر مشہور قوالی ’یہ تو نے کیا کیا‘ گا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ محمد حسنین پہلے بھی گلوکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، اس سے قبل وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنے ساتھی کرکٹر اعظم خان کے ساتھ گلوکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
محمد حسنین کو چار سال قبل ایک ویڈیو میں اعظم خان کے ساتھ گنگناتے ہوئے دیکھا گیا تھا، ان کی اس ویڈیو کو اب تک یوٹیوب پر ایک لاکھ 18 لوگوں نے دیکھا ہے۔