سجاول میں غیر ملکی سیاح جوڑے سے لوٹ مار کرنے والے ملزمان گرفتار
سجاول: سجاول میں غیر ملکی سیاح جوڑے سے لوٹ مار کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس واقعے میں ملزمان نے پانچ روز قبل ایک غیر ملکی جوڑے کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا تھا۔
سجاول میں بائی پاس کے مقام پر پولینڈ کے غیر ملکی سیاحوں سے رہزنی کی واردات کے معاملے کا وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ، وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء لنجار، وزیرِ ثقافت و سیاحت ذوالفقار علی شاہ اور ڈی آئی جی حیدرآباد نے نوٹس لیا تھا۔
اس ضمن میں تازہ اطلاعات کے مطابق ایس ایس پی نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ملزمان سے دونوں موبائل فون برآمد کر لیے گئے ہیں۔ تاہم، ایک ملزم ابھی تک مفرور ہے، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ سجاول کے ایک مقبول سیاحتی مقام پر پیش آیا، جہاں غیر ملکی جوڑا تفریح کے لیے آیا تھا۔ لوٹ مار کے بعد، متاثرہ جوڑے نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، جس پر کارروائی کی گئی۔
سجاول گھومنے آئے پولینڈ سے تعلق رکھنے والے سیاح جوڑے کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ بعدازاں وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کے نوٹس پر ٹھٹہ اور سجاول کے انچارچ ڈی آئی بی کو معطل کر دیا گیا تھا۔
ادھر واردات کے بعد پولینڈ کے متاثرہ سیاح جوڑے نے ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا ہم اپنی سائیکلوں پر سوار سجاول میں جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر لوگ آئے جنہوں نے گن پوائنٹ پر ہم سے فون چھین لیے اور ہماری تلاشی بھی لی۔