کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر رواں سال کا پہلا قتل
لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ریسکیو حکام
کراچی کے علاقے ملیر بھینس کالونی میں ڈکیتی مذاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول کو سینے پر گولی ماری گئی جبکہ اس کی شناخت 20 سالہ اطہر علی کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دوران ڈکیتی پیش آیا، جائے وقوعہ سے ایک پستول بھی ملا ہے، اس کے علاوہ جاں بحق شخص کا آبائی تعلق شکارپور سے تھا، واقعے کے وقت اس کا بھائی بھی موجود تھا۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم افراد نے نجم اور اطہر کو روکا اور تلاشی لی، دوران تلاشی کچھ نہ ملنے پر ملزمان نے اطہر کے سینے پر گولی ماری اور فرار ہو گئے۔
واقعے کے حوالے سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
karachi
2025
first robbery killing case
robbers killed boy
مقبول ترین