Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

کیلیفورنیا میں طیارہ عمارت سے ٹکرا کر تباہ

واقعے کی تحقیقات شروع کری گئیں، رپورٹس
شائع 03 جنوری 2025 12:10pm

جنوبی کیلیفورنیا میں چھوٹا طیارہ تجارتی عمارت کی کھڑکی سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پرواز کو اڑان کے دومنٹ بعد حادثہ پیش آیا ، حادثہ فلرٹن میونسپل ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا جو لاس اینجلس کے جنوب مشرق میں 40 کلومیٹر دور واقع ہے۔

پولیس کے مطابق اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ ہلاک افراد طیارے میں موجود تھے یا اس عمارت میں کام کر رہے تھے جہاں طیارہ گر کر تباہ ہوا۔ عمارت میں موجود سو سے زائد افراد کو باحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

دبئی میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ، خاتون پاکستانی پائلٹ اور بھارتی مسافر ہلاک

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق حادثے کا شکار طیارہ ایک چھوٹا، چار نشستوں والا ”وینز آر وی-10“ ماڈل تھا جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے پولیس کی جانب سے تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔

طیارہ حادثے کے بعد جنوبی کوریا میں مزید دو طیارے تباہی سے بال بال بچ گئے

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں طیارہ گرنے کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گزشتہ چند دنوں میں آزر بائیجان اور جنوبی کوریا کے مسافر طیار گر کر تباہ ہونے جیسے بڑے حادثات ہوئے جن میں مجموعی طور پر 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

California

2 DIED

small plane

18 injured