Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

ڈاکٹر توقیر شاہ کو وزیراعظم کا مشیربرائے کیبنٹ ڈویژن بنانے کا فیصلہ

توقیرشاہ اس وقت ورلڈ بینک میں ایگیزیکٹو ڈائریکٹر کےعہدے پر کام کر رہے ہیں، ذرائع
شائع 03 جنوری 2025 11:52am

ڈاکٹر توقیرشاہ کووزیراعظم کا مشیربرائے کیبنٹ ڈویژن بنانے کاحتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرتوقیر شاہ کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا، توقیرشاہ اس وقت ورلڈ بینک میں ایگیزیکٹو ڈائریکٹر کےعہدے پرکام کررہے ہیں۔

علاوہ ازیں ڈاکٹرتوقیر شاہ کی ورلڈ بینک میں تعیناتی ختم ہونے میں ابھی دوسال باقی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی درخواست پر ڈاکٹرتوقیرشاہ ورلڈ بینک سے استعفیٰ دیں گے۔

پاکستان