Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

ایمبولینس کے ’اسپیڈ بریکر‘ سے جھٹکے نے مردہ قرار دیے گئے آدمی کو زندہ کر دیا

واقعے نے اہلخانہ کو چونکا کر رکھ دیا
شائع 03 جنوری 2025 10:43am

ایمبولینس اسپیڈ بمپس سے ٹکرانے کے بعد ’مردہ‘ شخص زندہ ہو گیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کولہاپور سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ بوڑھے پانڈونگ الپے کو آخری رسومات کے لئے لے جارہے تھے کہ ایمبولینس جیسے ہی اسپیڈ بمپ سے ٹکرا کر اچھلی تو گھر والوں کو یقین نہیں آیا جب انہوں نے دیکھا کہ میت کی انگلیاں حرکت کرنے لگیں۔

الپے کے پوتے اومکار رامنے نے بتایا کہ ”ہم اس وقت دنگ رہ گئے جب ہم نے انگلیوں میں حرکت دیکھی- ہم نے فوراٰ گاڑی واپس ہسپتال کی طرف مڑوائی جہاں ڈاکٹروں نے انہیں چیک کیا کچھ ہی دیر میں وہ ٹھیک ہوگئے۔ اور میرے دادا اب زندہ ہیں“

25 منٹ تک مردہ رہنے والا شخص زندہ کیسے ہوا

کچھ ہی دیر بعد الپے کو جوکہ زندہ اور صحتمند ہیں انہیں اسپتال نے ڈسچارج کردیا اور وہ فیملی زندہ سلامت الپے کو لیکر خوش وخرم گھر کی طرف روانہ ہوگئے-

مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونے والا ملحد خدا پر ایمان لے آیا

اس کے خاندان نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ جب الپے اپنے فارم سے گھر واپس آیا تو اسے الٹیاں ہونے لگیں اور بے چینی محسوس ہوئی۔ اس کی بیوی پریشان ھوگئی اور وہ پوتے کے ساتھ پہلے کسبہ باوڑا کے ایک نجی اسپتال پہنچے، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ یہ دل کا دورہ ہے۔

دو روز بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہونے پر ان کے اہل خانہ اور دوستوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

india

Ambulance

speed bump

dead came back to life

viral incident