Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

ملک میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہونے کا امکان، کراچی میں بھی سردی رنگ جمائے گی

بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے
شائع 03 جنوری 2025 10:32am

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر عروج پر ہے۔ وہیں کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک کے بیشتر شہروں میں خون جما دینے والی سردی برقرار ہے۔ سکردو میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے، غذر میں بھی برفباری سے ہرسو سفیدی چھا گئی ہے۔

کالام میں سردی سے جھیلیں اور آبشاریں منجمد ہوگئی ہیں۔

ادھر بلوچستان کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔ سکردو میں پارہ منفی9، لیہ میں منفی8 ریکارڈ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب، سندھ میں دھند کے باعث موٹروے بند کر دیے گئے ہیں۔

شہر قائد میں 4 جنوری سے ٹھنڈ رنگ جمائے گی۔

محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے تاہم بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق کل لاہور کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ 5 جنوری کو لاہور میں بھی بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ پنجاب بھر میں صبح اور رات کے وقت شدید دھند کا راج ہے جس سے سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ موٹرویز متعدد جگہوں پر سفر کے لیے بند کردی گئیں۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔

Cold Weather

Rain prediction

karachi weather today