سارہ شریف کے قاتل باپ پر برطانوی جیل میں حملہ
10 سالہ سارہ شریف کے قاتل باپ پر برطانیہ کی جیل میں حملہ ہوا، حملے میں عرفان شریف شدید زخمی ہوگئے۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو افراد نے منصوبہ کے تحت عرفان شریف پر حملہ کیا۔ عرفان شریف پر کین سے بنائے گئے ہتھیار سے حملہ کیا گیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ عرفان شریف کی گردن اور چہرے پر شدید چوٹیں آئیں، سارہ شریف کے والد حملے میں محفوظ رہے، لیکن وہ شدید نگہداشت میں ہیں۔
خیال رہے کہ عرفان شریف کو گزشتہ ہفتے دس سارہ شریف قتل کیس میں چالیس سال سزا سنائی گئی تھی۔
برطانوی عدالت نے عرفان شریف کو کم از کم 40 سال جبکہ سارہ شریف کی سوتیلی ماں بینش بتول کو کم از کم 33 سال قید کی سزا سنائی۔
سارہ شریف قتل میں والد نے سارا الزام اپنے سر لے لیا، سوتیلی ماں کو بچانے کی کوشش
واضح رہے کہ برطانوی قانون کے مطابق مجرم کم از کم 40 اور 33 سال قید کی سزا بھگتیں گے جس کے بعد ان کی رہائی کا فیصلہ پے رول کمیٹی کرے گی۔