Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

معروف ماڈل و اداکارہ نیلم کی شادی کی تقریبات کا آغاز

اداکارہ نے رسمِ مایوں کا فوٹو شوٹ مداحوں کیلئے جاری کردیا
شائع 02 جنوری 2025 11:58pm

معروف ماڈل و اداکارہ نیلم کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، اداکارہ نے خود شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کردیں۔

اداکارہ نیلم منیر نے اپنے مایوں کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کی شادی کی تقریبات کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔

اداکارہ نے دو جنوری کی شام کو مایوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ مایوں کی ویڈیوز اور تصاویر میں اداکارہ کو روایتی پیلے لباس میں دیکھا گیا۔

گزشتہ کئی ہفتوں سے خبریں جاری تھیں کہ نیلم منیر 2024 کے اختتام پر شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ اطلاعات تھیں کہ نیلم منیر کی شادی کی تقریبات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں ہوں گی، تاہم اداکارہ نے مایوں کی تقریب کا فوٹوشوٹ کراچی میں ہی کروایا ہے۔

Wedding

Pakistani Actress

lifestyle

neelam muneer