Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

سوشل میڈیا پر دوستی: پاکستانی لڑکی سے محبت پر بھارتی نوجوان گرفتار

30 سالہ بادل بابو کی فیس بک پر پاکستانی لڑکی سے دوستی ہوئی تھی
شائع 02 جنوری 2025 11:37pm

فیس بک پر ہونے والی محبت نے عاشق کو غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے پر مجبور کرکے جیل کی سیر کروا دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے رہائشی 30 سالہ بادل بابو کو پاکستان میں گرفتار کرلیا گیا۔

بابو بادل نے فیس بک پر بننے والی اپنی دوست سے ملنے پاکستان جانے کے لیے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوشش کی۔

پنجاب میں سوشل میڈیا پر دوستی کرکے اسکول کے طلبا سے بدفعلی کا گینگ بے نقاب

پانچ روز قبل سرحد پار کرنے کی کوشش کے دوران بابو بادل کو پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے دھر لیا۔ جس پر اس نے اپنی پریم کہانی سنا دی۔

بادل بابو کو کوئی بھی سفری دستاویز نہ ہونے کے باعث پاکستان کے فارن ایکٹ 13 اور 14 کے تحت حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

’اس نے کہا وہ کیپٹن ہے لیکن ڈرائیور نکلا‘، سوشل میڈیا پر بننے والے رشتے اکثر دھوکہ نکلتے ہیں

یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ سوشل میڈیا پر ہونے والی محبت سے ملنے بھارت سے کوئی پاکستان پہنچا ہو۔

اس سے قبل بھارتی لڑکی انجو بھی پاکستان میں اپنے محبوب سے ملنے گئی تھی جہاں اس نے اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان نصر اللہ سے نکاح کرلیا تھا۔

گزشتہ برس سیما حیدر نامی خاتون پب جی گیم پر بھارتی لڑکے سے دوستی کے بعد اپنے 4 بچوں سمیت نیپال کے راستے بھارت پہنچی اور شادی کی۔

اسی طرح گزشتہ برس ہی سال 19 سالہ پاکستانی لڑکی اقرا جیوانی کی 25 سالہ بھارتی شہری ملائم سنگھ یادیو سے آن لائن گیم کے ذریعے دوستی ہوئی جس کے بعد اقرا جیوانی اور ملائم سنگھ یادیو نے نیپال میں شادی کی۔

india

Arrested

Love Story

boy