Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

پشاور: بلدیاتی نمائندوں اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب

چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کے لیے بیس روز کا وقت مانگ لیا
شائع 02 جنوری 2025 08:42pm

خیبر پختوںخوا بلدیاتی نمائندوں اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کے مطالبات تسلیم کرلیے ہیں۔

مذاکرات کے بعد لوکل گورنمنٹ ایکشن کونسل کے چئیرمین حمایت اللہ مایار نے بلدیاتی نمائندوں کے احتجاج کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے.

ان کا کہنا تھا کہ 20 دن ٹائم فریم رکھا گیا ہے، اگر مسائل حل نہ ہوئے تو دوبارہ احتجاج کا فیصلہ کیا جائے گا، صوبائی وزیر بلدیات نے مظاہرین کو یقین دہانئی کرائی ہے کہ مسائل کی حل کے لیے وزیراعلیٰ سے اگلے ہفتے میٹنگ کی جائے گی۔

مئیر پشاور زبیر علی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہمارے حکومت سے معاملات طے پاگئے ہیں، انہوں نے کہا کہ رولز آف بزنس ، فنڈز اور اختیارات پر بات چیت ہوئی ہے، بلدیاتی نمائندوں نے صوبائی حکومت کو 20 دن میں ٹائم فریم رکھا گیا ، اگر مسائل حل نہ ہوئے تو دوبارہ احتجاج کا فیصلہ کیا جائے گا۔

وزیر بلدیات ارشد ایوب بلدیاتی نے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دس ماہ سے بلدیاتی ایکٹ پر کام کررہے ہیں، نظام ایسا ہے کہ اس میں تاخیر ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سے اگلے ہفتے میٹنگ کی جائے گی، فنڈنگ اور دیگر مطالبات جائز ہیں ان کو حق دینگے، بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات پر کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔ ان کا مطالبہ ہے کہ ٹائم ضائع ہوا ہے اس حوالے سے قانونی پیچیدگیاں دیکھ رہے ہیں۔

ارشد ایوب کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نمائندوں کی مشاورت سے ایکٹ میں ترامیم کریں گے ، صوبائی وزیر بلدیات نے پولیس کی جانب سے شیلنگ کی مذمت بھی کی ہے۔

KPK

Local Goverment

Mayor Peshawer