ٹیسکو کی 14 ارب روپے سرمایہ کاری کی درخواست: نیپرا کا تحفظات کا اظہار
ٹیسکو کی مالی سال 26-2025 سے 30-2029 تک 14 ارب کے پانچ سالہ سرمایہ کاری بارے عوامی سماعت مکمل کرلی، اعلامیہ کے مطابق ٹیسکو نے اپنے وسائل سے 53 فیصد جبکہ وفاقی/ صوبائی 47 فیصد منصوبوں کی فنانسنگ کا ذکر کیا۔
چیئرمین نیپرا کی زیرصدارت سماعت کےاعلامیہ کےمطابق ٹیسکو نے5 سالہ سرمایہ کاری بارے اپنے وسائل سے 53 فیصد جبکہ وفاقی و صوبائی 47 فیصد منصوبوں کی فنانسنگ کا ذکر کیا گیا ہے، ٹیسکونے اپنی مالی کارکردگی اورفری کیش فلوپوزیشن کے حوالے سے بتائے اورمیٹرنگ سسٹم صرف 11 کے وی فیڈرز کی سطح تک محدود ہے اور زیادہ تر گھریلو صارفین پر کوئی میٹر نہیں ہے۔
نیپرا نے بجلی کے فی یونٹ نرخوں میں 20 پیسے اضافے کی منظوری دیدی
بجلی مزید مہنگی کرنے کیلئے تقسیم کار کمپنیوں کی نیپرا میں درخواست
اعلامیہ کے مطابق ٹیسکوصارفین اور سی ڈی پی کی سطح پر میٹرنگ کو تیز کرے جبکہ ٹیسکو کی سرمایہ کاری پلان میں سالانہ 6 فیصد گروتھ پر نیپرا اتھارٹی نے سوالات اٹھا دیے ہیں۔
کمپنی بنیادی طور پر وفاقی/صوبائی حکومتوں کی طرف سے سبسڈی پر انحصار کرتی ہے، اگر سبسڈی نہیں دی جاتی توکمپنی کی سرمایہ کاری کے لئے متبادل کیا پلان ہے۔۔
اعلامیہ کےمطابق وفاقی وصوبائی حکومتوں کی جانب سے فنڈزکی عدم دستیابی اور گھریلو صارفین کی نان میٹرائزیشن کی وجہ سے پچھلا سرمایہ کاری کا منصوبہ کم استعمال ہوا، ٹرانسمیشن گرڈ پروجیکٹس جیسے منصوبوں میں تاخیر کی وجہ سے صارفین پرلاگت کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، اس وقت ٹیسکو 20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کر رہی ہے، ٹیسکو مستقبل میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے کیا پلان بنا رہی ہے۔