Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی

عوام ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
شائع 02 جنوری 2025 08:12pm

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں 4 جنوری تک بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بارش برسانے والا مغربی سسٹم آج پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے آج شمال اور مغربی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے جبکہ اسلام آباد اور گردونواح میں بھی موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور بونداباندی متوقع ہے۔

کشمیر، گلگت بلتستان میں شدید سردی اوربرفباری کا امکان ہے اور چترال، دیر، سوات میں برفباری کی توقع ہے جبکہ کوئٹہ بارکھان میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری سے متعلق اہم پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں داخل ہونے والے سسٹم کا کراچی پر بھی اثر پڑے گا، جس کے باعث شہر میں 4 جنوری سے سردی بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور شہر قائد میں درجہ حرارت 10 ڈگری سے نیچے گرسکتا ہے۔

اسکردو میں درجہ حرارت منفی نو، گلگت میں منفی چھ تک گرگیا جبکہ مری اور کوئٹہ میں درجہ حرارت صفر، اسلام آباد اور پشاور میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Cold Weather

Met Office

Rain

rainy weather

Rain prediction

snow fall