Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

اہلسنت والجماعت کا کرم ایجنسی کو اسلحہ سے پاک کرنے کا مطالبہ

دہشت گرد ملک کو شام اور عراق بنانا چاہتے ہیں، علامہ اورنگزیب فاروقی
اپ ڈیٹ 03 جنوری 2025 04:57pm

اہلسنت والجماعت نے ریاست سے کرم ایجنسی میں آپریشن اور ناجائز اسلحہ برآمد کرنے کا مطالبہ کردیا،مرکزی صدرمولانا علامہ اورنگزیب فاروقی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم نے کے پی کے میں دھرنا نہیں دیا دھشت گرد ملک کو شام عراق بنانا چاہتے ہیں پارا چنار میں استعمال ہونے والا اسلحہ غیر ملکی ہے 56 گاؤں کے مکین بے دخل ہیں کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

علامہ اورنگزیب فاروقی نےپریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ ایسا کیوں ہے کہ پارا چنار کے ایک علاقے میں آپریشن ہو دوسرے میں نہ ہو ایسا کیوں کہ ہزاروں لوگوں کوعرصہ دراز سے بےدخل کیا ہوا ہے انسانیت کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں متاثرین کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ بگن شہر میں جو لوٹ مار عورتوں کے ساتھ جنسی زیادتی بچوں پر ظلم قرآن اور مساجدوں کو جلایا گیا متاثرین کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

اورنگریب فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ کرم میں قومی پرچم سمیت سیکیورٹی اداروں کی چوکی نذر آتش کرکے غیر ملکی کالعدم تنظیم کا پرچم بلند کیا گیا ایسا کرنے والے غیر ملکی ایجنٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم نے کے پی کے میں دھرنے کیوں نہیں دیا، پارا چنار کے واقعات میں ملوث ملزمان کو سزائیں دی جائیں تاکہ دوبارہ ایسے واقعات رونما نا ہوسکے۔

Kurram Situation

Ahle sunnat wal jamaat

aurangzaib farooqi