نہ گاڑی، نہ ڈولی، ٹھیلے پر دولہن کو لیکر نکلے دلہے راجہ، ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر لائیکس لینے کی دوڑ یا دلہن کا دل جیتنے کی کوشش، بھارت کے شہر حیدر آباد میں دلہا گاڑی یا بگھی کی بجائے دلہن کوٹھیلے پر گھما تارہا۔
دولہے نے اپنی دلہن کو گھر لانے کے لیے کسی شاندار کار یا لینڈ کروزر کے بجائے ٹھیلے کا انتخاب کیا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
اس ویڈیو میں ایک دولہا اپنی دلہن کو بھارت کے شہر حیدرآباد میں ایک ٹھیلے پر بٹھا کر سڑکوں پر گھومتا نظر آرہا ہے۔ اس سے ایسا لگتا ہے کہ یہ جوڑا ویڈیو کے ذریعے کچھ پیغام دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ شاید، دولہا اپنی دلہن کو جس حالت میں بھی رکھے، وہ بھی اس سے خوش ہوگی۔
دلہن نے دلہا سے چرس کی فرمائش کردی، پہلی رات کہرام مچ گیاْ
بکنی پہنی دلہن کی تصویر نے ہاہاکار مچا دیا، حقیقت جان کر لوگ حیران رہ گئے
یہی نہیں ویڈیو میں دولہا اپنی دلہن کو ٹھیلے پر بٹھا کر اس کے ساتھ سڑکوں پر گھوم رہا ہے۔ اس میں کبھی دولہا اپنے ہاتھوں سے ٹھیلے کو کھینچتے ہوئے نظر آتا ہے، تو کبھی دولہا ٹھیلے کو دھکیلتے ہوئے نظر آتا ہے اور کبھی پیڈل لگا کر ٹھیلا چلاتے نظر آتا ہے۔ دوسری طرف دلہن ٹھیلے پر آرام سے بیٹھی سفر کا مزہ لے رہی ہے۔
ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد لوگ کئی طرح کے ردعمل دے رہے ہیں۔ کچھ لوگ اسے نئے دور کی شادیوں کی علامت قرار دے رہے ہیں جب کہ کئی اسے غلط قرار دے رہے ہیں۔ ۔
تو کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ منظر بالکل مختلف ہے، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اب لوگ شادیاں بھی سڑک پر کریں گے۔ تاہم آپ کو بتاتے چلیں کہ آج کل لوگ ریل بنانے کے لیے بھی ایسا ماحول بناتے ہیں۔