Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

امریکی تاجروں کے ٹرمپ سے مطالبے کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونا مہنگا ہوگیا

پاکستان میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت اب کیا ہے؟
شائع 02 جنوری 2025 03:13pm

جمعرات کو بین الاقوامی نرخوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک دن میں 1100 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار 700 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مشترکہ نرخوں کے مطابق 10 گرام سونا 943 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار 511 روپے میں فروخت ہوا۔ جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3350 روپے پر مستحکم رہی۔

بدھ کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

جمعرات کو سونے کی بین الاقوامی قیمت میں 11 ڈالر اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ شرح 2,635 ڈالر فی اونس رہی۔

2024 میں، پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاؤ آیا، جس میں 287,900 روپے فی تولہ کی بلند ترین اور 210,800 روپے فی تولہ کی کم ترین سطح تھی۔

عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ اس وقت ہوا جب تاجروں نے امریکی فیڈرل ریزرو کی شرح سود کی رفتار اور صدر منتخب ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر مزید وضاحت طلب کی۔

bullion rates

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2025