ہانیہ عامر کے انار کلی لباس کی قیمت آپ کو دنگ کردے گی
بین اقوامی شہرت کی مالک پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے انار کلی جوڑے میں اپنی دلکش اداؤں سے فیشن کی دنیا میں ایک بار پھر بازی مار لی۔
فلم ’جانان‘ سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی ہانیہ عامرنے دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا ہے۔ اپنےمختصر سے فنی کیریئر میں انہوں نے کئی ڈرامے یکے بعد دیگرے انڈسٹری کو دیے ہیں۔ لیکن حالیہ ڈرامے “ کبھی میں کبھی تم’ کی شرجینا کو نہ صرف پاکستان بلکہ پڑوسی ممالک میں بھی پسندیدگی کی سند حاصل ہوگئی ہے۔
نیلم منیرنےکاسمیٹک سرجری کرنے والی اداکاراوں کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
گلوبل اسٹار کا لقب پانے والی ہانیہ عامر کی مقبولیت کی ایک اور وجہ سوشل میڈیا پر ان کا متحرک رہنا بھی ہے جہاں وہ اپنی دلکشی اور خوبصورتی کیساتھ انٹرٹینمنٹ سے بھری ویڈیوز کے سبب سب کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔
رونالڈو کی ماورا کو مبارکباد، ماجرا کیا ہے؟
اس کے علاوہ انکے فیشن کا ذوق بھی ہر بار انکے مداحوں کو اپنی جانب کھنچ لیتا ہے۔ حال ہی میں ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں گانے کے بول ’سارا میرا تو اور میرا تیرا‘ پر ادائیں دکھاتے دیکھا گیا۔
سنہرے سیکوئنز اور کڑھائی سے مزین کیا گیا کریم کلر کےانار کلی لباس کا بارڈر اور اس کے ساتھ ہیوی پیچیدہ کاری سے تیار دوپٹہ نہ صرف خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے بلکہ اس کی حیران کن قیمت ہوش اڑانے کیلئے بھی کافی ہے۔
جہاں تک اس لباس کی قیمت کا تعلق ہے تو’لاج بائے لاجوانتی’ کے انسٹاگرام پیچ کے مطابق اس تھری پیس انار کلی جوڑے کی قیمت صرف 85 ہزار روپے ہے۔