مسٹر بیسٹ نے منگنی کرلی، لڑکی کون ہے؟
دنیا کے کامیاب ترین یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ نے منگنی کرلی۔
مسٹر بیسٹ نے یکم جنوری کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری سناتے ہوئے ایک پوسٹ شئیر کی جس میں وہ اپنی منگیتر تھیا کو انگوٹھی پہنا رہے ہیں۔
مقبول یوٹیوبر کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہویہ تو مداحوں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوا۔ یوٹیوبر نے کرسمس کے موقع پر لی گئی اپنی منگنی کی تصاویر و ویڈیوز بھی شیئر کیں۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصاویر کے کیپشن میں مسٹر بیسٹ نے لکھا ہے کہ لڑکے نے بڑا کام کر ڈالا۔ تصویر میں وہ اپنی منگیتر تھیا کو انگوٹھی پیش کرنے کے لیے گھٹنوں کے بل بیٹھے نظر آرہے ہیں۔
دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر کا اہرام مصر کرائے پر لینے کا دعویٰ، حکومت کے طوطے اُڑ گئے
مسٹر بیسٹ کی منگیتر تھیا نے اس موقع کے بارے میں بتایا کہ ہم گھر پر کرسمس کا اہتمام کررہے تھے اور ان کی فیملی بھی جنوبی افریقہ سے یہاں پہنچی تھی اس لیے دونوں خاندان اس موقع پر موجود تھے۔ ہم تحائف کھول رہے تھے اور پھر آخری تحفے کے لیے اس نے مجھے آنکھیں بند کرنے کو کہا کیوں کہ وہ سرپرائز تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسٹر بیسٹ کے پروپوز کرنے پر انہوں نے فوراً ہاں کہہ دی اور وہ بے انتہا خوش تھیں۔ یاد رہے کہ دونوں کی ملاقات سال 2022 میں ایک مشترکہ دوست کے ذریعے جنوبی افریقہ میں ہوئی تھی۔
دنیا کے امیر ترین یوٹیوبر ’مسٹربیسٹ‘ پر سابق ملازم کے سنگین الزامات
مسٹر بیسٹ کی منگیتر تھیا کون ہیں؟
تھیا بوائسن نہ صرف ایک ہنر مند گیمر بلکہ ایک بہتر مواد تخلیق کار بھی ہیں۔ وہ جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں پیدا ہوئیں اور وہیں پرورش پائی، 27 سال کی عمر میں، وہ پہلے ہی قانون، نفسیات اور نیورو سائنس میں ڈگریاں حاصل کر چکی تھیں۔
انہوں نے ”دی مارکڈ چلڈرن“ کے نام سے ایک کتاب بھی لکھی ہے، جس پر اس نے ہائی اسکول میں رہتے ہوئے ہی کام شروع کیا۔