Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

سردیوں میں فریج سے متعلق ان باتوں کا ضرور خیال رکھیں

چھوٹی سی غلطی سے ریفریجریٹر پھٹ بھی سکتا ہے
شائع 02 جنوری 2025 01:57pm

فریج ہر گھر کی ضرورت ہے۔ ایسی صورت میں فریج کےحوالے سے چند اہم معلومات کا ہر کسی کو علم ہونا چاہیے۔ ورنہ آپ کا مہنگا فریج خراب ہوسکتا ہے اور بعض صورتوں میں ریفریجریٹر کا کمپریسر پھٹ بھی سکتا ہے۔

موسم گرمی کا ہو یا سردی کا فریج کا استعمال ہر گھرمیں ہوتا ہے۔ ریفریجریٹر کو کھانے کوخراب ہونے سے بچانے اور انہیں کئی دنوں تک تروتازہ رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم ہر چیز کو احتیاط سے استعمال کرنا لازمی ہوتا ہے اور یہی اصول فریج کے استعمال پر بھی لاگو ہوتا ہے۔

خواتین تھکاوٹ کو نظر انداز نہ کریں، یہ وجہ بھی ہوسکتی ہے

عام طور پر ہم فریج کے استعمال میں قدرے لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ لیکن یہ لاپرواہی کبھی کبھی مہنگی بھی ثابت ہوسکتی ہے آپ کا یہ مہنگا آئٹم جلد خراب ہوسکتا ہے اور کئی صورتوں میں پھٹ بھی سکتا ہے۔ اس لیے اسے استعمال کرتے ہوئے چند اہم باتوں کا خیال رکھنا چاہیے۔

سردیوں میں فریج بند نہ رکھیں

برطانیہ کی پیٹو خاتون نے کاٹن کینڈی کھانے کا ریکارڈ بنا دیا

سردیوں میں کھانے پینے کی اشیا جلدی خراب نہیں ہوتی ہیں اور قدرتی طور پر کئی دنوں تک تازہ رہتی ہیں۔ اس لیےاکثر گھراسے سردیوں میں بند کر دیتے ہیں۔ ایسا کرناٹھیک نہیں ہے۔ کیونکہ فریج کو بند رکھنے سے اس کا کمپریسر جام ہو جاتا ہے اورجب آپ فریج کو زیادہ دیر تک بندرکھنے کے بعد آن کرتے ہیں تو یہ زیادہ گرم ہونے لگتا ہے اور خراب ہوجاتا ہے۔ اس لیے سردیوں میں بھی اپنا فریج آن رکھیں۔

ہیٹر سے دور رکھیں

سردیوں میں گھر کو گرم رکھنے کے لیے ہیٹر کا استعمال کیاجاتا ہے۔ اگر گھر میں فریج بھی ہوتو کوشش کی جائے کہ اسے ہیٹر والے کمرے میں نہ رکھا جائے۔ کیونکہ ہیٹر سے نکلنے والی گرمی فریج کا نقصان پہنچا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ خیال رکھا جائے کہ فریج کو ایسی جگہ پر نہ رکھا جائے جہاں پر براہ راست سورج کی روشنی پڑتی ہو۔

صفائی کا خاص خیال رکھا جائے

گرمیوں میں فریج کا استعمال کم ہوتا ہے اس لیے اس کی صفائی کا خاص خیال نہیں رکھا جاتا ہے۔ لیکن آپ کو اسے باقاعدگی سے صاف کرتے رہنا چاہیے۔ جس کی وجہ سے کمپریسر پربوجھ نہیں پڑتا ہے اور فریج جلدی خراب نہیں ہوتا ہے۔اس کے علاوہ کوشش کی جائے کہ فریج میں غیر ضروری اشیا نہ رکھی جائے۔ اس سے کمپریسر پرزیادہ لوڈ نہیں پڑے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ اگر آپ کے علاقے میں بجلی کے وولٹیج کے کم یازیادہ ہونے کی شکایت ہو تو ایسی صوت میں وولٹیج اسٹیبلائزر استعمال کرناچاہیے۔ اس سے آپ کا فریج خراب نہیں ہوگا۔

فریج کو کبھی بھی دیوار یا کسی چیز کے قریب نہ رکھیں۔ دونوں کے درمیان تھوڑا سا فاصلہ ضرور رکھیں۔اس سے فریج سے نکلنے والی ہواکاگذر آسان ہو جائے گا اور کمپریسرپربوجھ بھی نہیں پڑے گا۔

lifestyle

cleaning