Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
04 Rajab 1446  

سانحہ 9 مئی: عاشر بٹ سمیت ملٹری کورٹ سے سزا پانے والے 19 مجرمان کی سزائیں معاف

مجرمان نے قانونی حق استعمال کرتے ہوئے معافی کی درخواستیں دائر کیں، آئی ایس پی آر
اپ ڈیٹ 02 جنوری 2025 02:09pm

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ ملٹری کورٹ سے سزا پانے والے 9 مئی کے 19 مجرمان کی سزائیں معاف کردی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مجرمان نے قانونی حق استعمال کرتے ہوئے معافی کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مجموعی طور پر 67 مجرمان نے رحم کی پٹیشنز دائر کی ہیں۔ جن میں سے 48 پٹیشنز کو کورٹس آف اپیل میں نظرثانی کیلئے ارسال کیا گیا اور 19 مجرمان کی پٹیشنز کو انسانی بنیادوں پر قانون کے مطابق منظور کیا گیا۔

نو مئی مجرمان کو سزائیں: مکمل انصاف اس وقت ہوگا جب ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی، آئی ایس پی آر

سزائیں معاف کروانے والے مجرمان کے نام ذیل میں درج ہیں۔

  • محمد ایاز ولد صاحبزادہ خان
  • سمیع اللہ ولد میر داد خان
  • لئیق احمد ولد منظور احمد
  • امجد علی ولد منظور احمد
  • یاسر نواز ولد امیر نواز خان
  • سید عالم ولد معاذ اللہ خان
  • زاہد خان ولد محمد نبی
  • محمد سلیمان ولد سید غنی جان
  • حمزہ شریف ولد محمد اعظم
  • محمد سلمان ولد زاہد نثار
  • عاشر بٹ ولد محمد ارشد بٹ
  • محمد وقاص ولد ملک محمد خلیل
  • سفیان ادریس ولد ادریس احمد
  • منیب احمد ولد نوید احمد بٹ
  • محمد احمد ولد محمد نذیر
  • محمد نواز ولد عبدالصمد
  • محمد علی ولد محمد بوٹا
  • محمد بلاول ولد منظور حسین
  • محمد الیاس ولد محمد فضل حلیم

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مجرمان کو ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رہا کیا جا رہا ہے، دیگر تمام مجرمان کے پاس بھی اپیل کرنے کے حقوق برقرار ہیں۔

آئی ایس پی آرنے مزید کہا کہ سزاؤں کی معافی ہمارے منصفافہ قانونی عمل اور انصاف کی مضبوطی کا ثبوت ہے، ہمارا نظام ہمدردی اور رحم کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔

اس سے قبل اپریل 2024 میں قانون کے مطابق انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 20 مجرمان کی رہائی کا حکم صادر کیا گیا تھا۔

9 May Military Court Judgement

Inter Services Public Relations (ISPR)