Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے اڈیالہ جیل کے دورے کیلئے خط لکھ دیا

کمیٹی نے جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار پر اڈیالہ جیل کے دورے کا فیصلہ کیا تھا
شائع 02 جنوری 2025 12:06pm

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے اڈیالہ جیل کے دورے کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔

جمعرات کو قومی اسمبلی قائمی کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس صاحبزادہ حامد رضا کی زیر صدارت ہوا، جس میں وزارت انسانی حقوق کے سیکریڑی اور دیگر اداروں کے حکام نے شرکت کی۔

چیئرمین کمیٹی حامد رضا نے بتایا کہ آٹھ جنوری کو اڈیالہ جیل کے دورے کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا ہے، کمیٹی کے دورے میں عامر ڈوگر اور ڈاکٹر امجد نے بھی شرکت کا کہا ہے۔

گزشتہ روز کمیٹی نے جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار پر اڈیالہ جیل کے دورے کا فیصلہ کیا تھا۔

adiala jail

Standing Committee on Human Rights