Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

سائنسی دنیا میں تہلکہ، سائنسدانوں نے ’وقت‘ کی انوکھی منفی قسم دریافت کرلی

یہ ایک حقیقی تصور ہے، ماہر طبیعیات ایفرایم اسٹین برگ
شائع 02 جنوری 2025 11:54am

سائنس تیزی کے ساتھ ترقی کے راستے پر گامزن ہے اور آئے روز مختلف ہوش اُڑانے دینے والی تحقیق سامنے آرہی ہیں۔

وہیں اب ایک نئی دریافت نے سائنسی دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔ سائنس دانوں نے ’منفی وقت‘ کے شواہد دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹورنٹو یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی جانب سے حیران کن انکشاف کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وقت کی منفی قسم حقیقت میں موجود ہے۔

انہوں نے ایک کوانٹم تجربے میں یہ ظاہر کیا کہ روشنی کسی مادے میں داخل ہونے سے قبل ہی اس سے باہر آتی دکھائی دے سکتی ہے۔ یہ اس کے خلاف ہے جو زیادہ تر سائنس دانوں نے طویل عرصے سے وقت کے بارے میں سوچ رکھا تھا۔ اگرچہ دنیا بھر میں بہت سے لوگ اس تلاش میں دلچسپی رکھتے ہیں، مگر چند سائنسدانوں کا شبہ ہے۔

خلا میں ٹریفک جام ہونے لگا، پریشان سائنس دانوں نے سر جوڑ لیے

اس دریافت نے دنیا بھر میں لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے، لیکن کچھ سائنسدان اس وقت تک اسے قبول کرنے سے کتراتے ہیں جب تک کہ وہ مزید ثبوت نہ دیکھ لیں۔

ان نتائج سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ وقت اور کوانٹم میکانکس کے رازوں میں مزید تحقیق ترغیب دیں گے۔ ٹورنٹو یونیورسٹی کے ایک ماہر طبیعیات، ایفرائیم اسٹین برگ نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ آخر کار ان کی ٹیم نے ایک تجربہ کیا جس سے پتہ چلتا ہے کہ فوٹون ایٹمز کو ایسا محسوس کر سکتے ہیں جیسے وہ وقت کے ساتھ پیچھے کی طرف بڑھتے ہیں۔

محققین کے مطابق یہ نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ منفی وقت کی قدریں، جیسے کہ گروپ تاخیر، عموماً سمجھی جانے والی اہمیت سے زیادہ قدر رکھتی ہیں۔

17 برس تک سونا سمجھ کر رکھا گیا ٹکڑا حقیقت میں کیا نکلا؟ ماہرین بھی چونک گئے

”منفی وقت“ کا خیال کسی ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم کی طرح محسوس ہوتا ہے، لیکن ماہر طبیعیات ایفرایم اسٹین برگ کا کہنا ہے کہ یہ ایک حقیقی تصور ہے۔ اسے امید ہے کہ اس سے لوگ کوانٹم فزکس کی عجیب اور پراسرار دنیا کے بارے میں مزید باتیں اور راز جان سکیں گے۔

سائنٹفک امریکن کے مطابق یہ تحقیقی خیال 2017 میں شروع ہوا۔ ماہرِ طبیعات ایفرائیم سٹینبرگ اور ان کے ساتھی جوشیا سنکلیئر اس بات کا مطالعہ کر رہے تھے کہ روشنی مادے کے ساتھ کیسے تعامل کرتی ہے۔ وہ اس بات میں دلچسپی رکھتے تھے کہ جب روشنی کسی مادے سے گزرتی ہے اور ایٹموں میں موجود الیکٹرانوں کو توانائی بخشتی ہے تب کیا ہوتا ہے؟ جب یہ الیکٹران اپنی معمول کی حالت میں واپس آتے ہیں، تو وہ روشنی کے طور پر توانائی چھوڑتے ہیں، جس سے اس بات میں تاخیر ہوتی ہے کہ روشنی کو مواد سے گزرنے میں کتنا وقت لگتا ہے۔

سائنس

researchers

negative time clock

Demonstrate

Groundbreaking

Quantum Experiment