Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی نے استعفا دے دیا

موہن منجیانی نے دو روز قبل اپنا استعفا اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوایا تھا
شائع 02 جنوری 2025 11:50am

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) کے رکن قومی اسمبلی موہن منجیانی اپنی نشست سے مستعفی ہوگئے ہیں، اسپیکر نے موہن منجیانی کا استعفا منظور کرلیا ہے۔

قومی اسمبلی کے ذرائع نے موہن منجیانی کا استعفا منظور کیے جانے کی تصدیق کی، اسپیکر قومی اسمبلی نے موہن منجیانی کو استعفے کی تصدیق کیلئے طلب کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق موہن منجیانی نے اسپیکر کے سامنے تصدیق کی کہ انہوں نے استعفا دیا ہے۔

موہن منجیانی اقلیتی نشست پر منتخب ہوئے تھے، انہوں نے دو روز قبل اپنا استعفا اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوایا تھا۔

ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ موہن منجیانی نے استعفا ذاتی وجوہات کی بنیاد پر دیا، انہوں نے استعفے پر پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیا تھا۔

resignation

MQM Pakistan

Mohan Manjiani