Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
04 Rajab 1446  

شہباز شریف کے دورہ جاپان کے دوران شہریوں کا عجیب احتجاج، وزیر اعظم پریشان رہ گئے

جاپان میں احتجاج کے بارے میں شہباز شریف نے بتا دیا
شائع 02 جنوری 2025 11:08am

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے عوام کو جاپانی طرز کا احتجاج سکھا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف نے دوران تقریب بتایا کہ جاپان کے موقع پر میں جاپان کی ہونڈا فیکٹری جا رہا تھا، اس دوران مجھے ’اُووو اُووو‘ کی آوازیں آئیں تو میں میزبان سے پوچھنے والا تھا کہ آخر یہ آوازیں کیسی ہیں؟ مگر نہیں پوچھا۔

انہوں نے بتایا کہ ’پھر دوسری بار اووو کی آوازیں آئیں، جب تیسری مرتبہ یہی آوازیں آئیں تو مجھ سے رہا نہیں گیا، اور میزبان سے پوچھ لیا کہ یہ کیسی آوازیں ہیں تو انہوں نے بتایا کہ ملازمین کا احتجاج چل رہا ہے۔

صدر، وزیراعظم کا قانونی امور پر تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے آگے بڑھنے کا فیصلہ

شہباز شریف نے یہ واقعہ بیان کرنے کا مقصد سمجھاتے ہوئے کہا کہ جاپان میں احتجاج کے موقع پر بھی کام نہیں رکا، اور انہوں نے اپنا احتجاج ’اُووو اُووو‘ کرکے ریکارڈ کروایا لیکن پاکستان میں تو اسلام آباد پر لشکر کشی ہوجاتی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین سے بھی نہ رہا گیا اور مختلف تبصرے کیے۔

ایک صارف نے غصے بھرے انداز سے سوال کیا کہ کیا جاپان میں الیکشن چُرانے پر بھی اوو اوو کیا جاتا ہے؟ چادر اور چار دیواری پر بھی صرف ”اووووہ“ ”اووووہ“ کیا جاتا ہے؟ جس کو چاہیں نامعلوُم افراد اُٹھا کر لے جائیں، تو صرف ”اووووہ“ ”اووووہ“ کریں؟ ”اووووہ“ ”اووووہ“ کرنے لوگ آئیں اور گولیاں مار کر شہید کر دیں۔”اووووہ“

نواز، عمران اور زرداری بیٹھ جائیں تو مسائل حل ہوجائیں گے، رانا ثنا اللہ

دوسرے صارف نے لکھا کہ ساری قوم اووووو کی ویڈیو بنا کر بھی انہیں بتائے کہ پاکستانی عوام ان سے تنگ ہیں لیکن انہیں اوووو والا احتجاج بھی سمجھ نہیں آئے گا۔

Prime Minister

PM SHAHBAZ SHARIF

japan tour

japan protest