Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

ایلون مسک نے اپنا نام تبدیل کرلیا، ایکس پر ہلچل مچ گئی

نام تبدیلی سے انہوں نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی
شائع 02 جنوری 2025 10:39am

ٹیسلا، اسپیس ایکس اور دیگر بڑی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے ایکس پر اپنا نام تبدیل کرلیا۔

دنیا کی امیر ترین شخصیت ایلون مسک آئے دن اپنے بیان و اعلانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔

اس بار انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے نام کی اور پرفائل پکچر کی تبدیلی سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہوٹل کے باہر دھماکا، ایک شخص ہلاک 7 زخمی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنا نام تبدیل کرکے ’Kekius Maximus‘ کر دیا جس نے قیاس آرائیوں کو جنم دیا۔

ٹیسلا کے بانی نے اپنے نام کی تبدیلی پر ابھی تک کوئی وضاحتی پوسٹ جاری نہیں کی ہے تاہم مداح تجسس میں مبتلا ہیں اور یہ بات جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ مسک نے اپنا نام تبدیل کیوں کیا؟

ٹرمپ کابینہ کے افراد کو سوشل میڈیا پر بیان بازی سے روک دیا گیا

انہوں نے اپنی ایکس کی پرفائل پکچر گلیڈی ایٹر آرمر پہنے ہوئے پیپ دی فراگ کی تصویر سے تبدیل کردی۔

سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ ایلون کی نئی پروفائل تصویر Pepe the Frog اور فلم ”Gladiator“ کے کردار Maximus کا عجیب و غریب امتزاج ہے۔

پروفائل کا نام تبدیل کرنے کے بعد ایلون مسک نے ٹیسلا اونرز سلیکون ویلی کے ایکس اکاؤنٹ کی ایک پوسٹ کو ری پوسٹ کیا۔

اس پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’میں کیکئس میکسمس ہوں جو ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس کا سی ای او۔ انسانی ترقی کے وژن کا خادم، بہت سی ایجادات کا باپ، دیگر سیاروں کی زندگی تلاش کرنے والا ہوں اور میں اس دور میں یا اگلے دور میں اپنے مقاصد حاصل کروں گا‘۔

نام کی تبدیلی سے کرپٹو کی دنیا میں ہلچل

ایلون مسک کے نام تبدیل کرنے کے باعث کرپٹوکرنسی کی دنیا میں ہلچل مچ گئی اور اسی نام کے ایک میم کوائن (جو انٹرنیٹ میمز سے متاثر ہو کر بنائی گئی ڈیجیٹل کرنسی ہے)کی قدر کو آسمان پر پہنچا دیا۔

ماضی میں بھی ایلون مسک نے ایکس پر اپنے تبصروں کے ذریعے کرپٹو کرنسی کی قیمتوں پر بہت اثر ڈالا۔

بعد ازاں ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنا نام اور تصویر دوبارہ تبدیل کرتے ہوئے نام ایلون مسک اور اپنی تصویر لگا دی۔

Elon Musk

changed his name

X Profile Picture

Kekius Maximus