Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

نرگس نے اپنے شوہر کو تشدد کیس میں معاف کردیا، کیا شرط رکھی؟

'ماجد کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو...'
شائع 02 جنوری 2025 10:35am

پاکستانی اداکارہ نرگس نے اپنے شوہر ماجد بشیر کو تشدد کیس میں معاف کردیا۔

ماجد بشیر نے گزشتہ سال نومبر میں اپنی بیوی نرگس کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد نرگس نے تشدد کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی میں درج کروایا۔ ماجد بشیر تشدد کیس میں ابھی تک ضمانت پر تھے۔

اداکارہ نرگس نے بتایا کہ خاندان کے بڑوں کی مداخلت پر انسپکٹر ماجد بشیر کو معافی دی ہے، شرط رکھی گئی ہے کہ تین سال تک ہم ایک دوسرے کے ساتھ نہیں رہیں گے، نہ ہی آمنے سامنے آئیں گے۔

اداکارہ نرگس کی کردار کشی،ایف آئی اے نے 6 یو ٹیوبرزکو طلب کر لیا

نرگس نے کہا کہ ماجد کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو شرعی علیحدگی اختیار کرلوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے بچے اور خاندان والے ناراض ہیں لیکن بڑوں کے کہنے پر خاوند کو معاف کیا، عدالت میں بھی صلح نامے کا بیان حلفی جمع کروا دیا ہے۔

شوہر نے اداکارہ نرگس پر تشدد کیوں کیا؟ ایف آئی آر میں سنگین الزامات

انہوں نے کہا کہ باقی زندگی اپنے بیٹے مرتضیٰ اور بیٹی معصومہ کے لئے جینا چاہتی ہوں۔

Actress Nargis

Husband Torture Case