Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

دو مسافر طیارے آپس میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں
شائع 02 جنوری 2025 10:09am

امریکا: لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو طیارے آپس میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے ایک طیارے کو فوری طور پر رن وے عبور کرنے سے روکنے کی ہدایت کی۔

جس جہاز کے اسپاٹر نے ویڈیو شیئر کی، اس نے بتایا کہ طیارہ کنٹرول کے تجربے میں اس نوعیت کی ہدایت پہلے کبھی نہیں سنی گئی، جب ایئر ٹریفک کنٹرولر نے stop stop stop چلانا شروع کردیا۔

واقعے کے بعد جب رن وے کلئیر ہوگیا تو نجی جیٹ طیارے نے مڑنا شروع کیا۔

طیارہ حادثے کے بعد جنوبی کوریا میں مزید دو طیارے تباہی سے بال بال بچ گئے

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے بیان میں کہا کہ ایئر ٹریفک کنٹرولرز نے فلائٹ 563 کو اس وقت روک دیا جب دوسرا طیارہ رن وے سے ٹیک آف کر رہا تھا۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جنوبی کوریا میں ایک مسافر طیارے کے حادثے میں 179 افراد ہلاک ہو چکے تھے، جس میں طیارہ کریش لینڈنگ کے بعد دیوار سے ٹکرا گیا تھا۔

America

Los Angeles

airline clash

2 planes

Narrow Escape

US Airport