Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

ٹاور کا جھنجھٹ ختم، موبائل سگنل اب خلا سے ملیں گے

اب لوگ زمین کے ان علاقوں سے بھی کالز کرسکیں گے جہاں ابھی موبائل فون استعمال کرنا ممکن نہیں
شائع 02 جنوری 2025 09:07am

ارب پتی شخصیت ایلون مسک کی ’ڈائریکٹ ٹو سیل‘ نامی سیٹلائٹ سروس سامنے آئی ہے جس کے ذریعے آئی فونز اور اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز صارفین کے لیے زمین کے کسی بھی کونے سے کہیں بھی کال کرنا ممکن ہو گیا۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کی سب سے بڑی موبائل فون کمپنی Kyivstar نے ایلون مسک کے اسٹار کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ لوگوں کو سیٹلائٹ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے فون سے انٹرنیٹ سے منسلک ہونے کا ایک نیا طریقہ پیش کیا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق اسمارٹ فونز میں کسی قسم کی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ بس موبائل میں صرف ایل ٹی ای سپورٹ کافی ہوگی۔

اسٹار لنک جلد پاکستان میں؟ لائسنس کی درخواست دیدی، وزیر آئی ٹی

اس سروس کا فائدہ یہ ہوگا کہ اب لوگ زمین کے ان علاقوں سے بھی کالز کرسکیں گے جہاں ابھی موبائل فون استعمال کرنا ممکن نہیں۔

یہ نئی ٹکنالوجی فون کو خلا میں سیٹلائٹ سے براہ راست منسلک کرنے کی اجازت دے گی، اس سروس کے لیے سیٹلائیٹس میں ایسے موڈیم نصب کیے گئے ہیں جو سیٹلائٹ سیل ٹاورز کی طرح کام کرتے ہیں، زمین پر اسمارٹ فونز کو سگنل بھیجتے ہیں۔

بابا وانگا کے اے آئی ورژن کی 2025 کیلئے بالکل ہی الگ پیشگوئیاں

یہ سروس سب سے پہلے یوکرین میں متعارف کرائی جا رہی ہے۔ اسی مقصد کے لیے یوکرین کے موبائل آپریٹر Kyivstar نے اسٹار لنک کے ساتھ معاہدہ کیا ہے تاکہ ڈائریکٹ ٹو سیل سیٹلائٹ سروس متعارف کرائی جاسکے۔

آغاز میں اس سروس میں میسجنگ کی سہولت دستیاب ہوگی اور بعد ازاں وائس اور ڈیٹا سروسز کو بھی اس کا حصہ بنایا جائے گا۔

mobile signals

sattelite