Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
04 Rajab 1446  

نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہوٹل کے باہر دھماکا، ایک شخص ہلاک 7 زخمی

ایلون مسک نے دھماکا دہشتگردی قرار دے دیا
شائع 02 جنوری 2025 08:15am

امریکا میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہوٹل کے باہر سائبر ٹرک میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور سات افراد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر لاس ویگاس میں ہوٹل کے داخلی دروازے پر ٹرک میں ہوئے دھماکے سے آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا۔

جرمنی میں شہریوں کو نئے سال کا جشن مہنگا پڑگیا، 5 افراد ہلاک

حکام کے مطابق ٹرک میں ایک شخص مردہ پایا گیا۔

صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے نیو اورلینز واقعے اور لاس ویگاس دھماکے میں ممکنہ تعلق کی تحقیقات ہو رہی ہیں، ادارے سائبرٹرک دھماکے کا سراغ لگا رہے ہیں۔

مشہور کار کمپنی کا ایکس اکاؤنٹ ہیک، پوسٹ میں اسرائیل کے خلاف ’پیغام‘ لکھ دیا

دوسری جانب سائبر ٹرک بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کا کہنا ہے سائبر ٹرک میں دھماکا ممکنہ طور پر دہشت گردی ہے۔

Elon Musk

Las Vegas

Cybertruck Blast

Trump Hotel