Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

شوہر کے انتقال کے بعد شاہ رخ میرا ’سہارا‘ بن گئے، اداکارہ کا انکشاف

میری زندگی میں جدوجہد نے مجھے کچھ نیا سکھایا، بھارتی اداکارہ
شائع 01 جنوری 2025 11:41pm

بھارتی اداکارہ ہمانی شیوی پوری نے اپنی زندگی کے سب سے مشکل وقت اور شاہ رخ خان کی جانب سے ملنے والے جذباتی سہارا پر کھل کر بات کی۔

حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ اداکارہ نے شوہر کے انتقال کے بعد کے کٹھن دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ رخ خان میرے لیے مضبوط سہارا بن گئے تھے۔

بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ہمانی شیوی پوری نے بتایا کہ ان کے شوہر کے انتقال کا زندگی کا سب سے مشکل مرحلہ تھا، صدمے کے ان دنوں میں کنگ خان نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

ہمانی نےکہا کہ شاہ رخ میرے لیے سہارا بنے، جب مجھے اس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔ انہوں نے اس وقت میرا ساتھ دیا جب میں بالکل تنہا رہ گئی تھی۔

چار دہائیوں پر مشتمل فلمی کیریئر پر روشنی ڈالتے ہوئے شیوی پوری نے بتایا کہ ان کی زندگی میں جہاں کامیابیاں آئیں، وہیں ذاتی مسائل نے بھی انہیں خوب آزمایا۔

انہوں نے کہاکہ میری پوری زندگی میں جدوجہد نے مجھے کچھ نیا سکھایا، میرا سفر سیکھنے، بڑھنے اور لوگوں کے تعاون سے بھرا ہوا ہے۔

india

world

Bollywood actress

Bollywood

King Khan

Bollywood superstar

show biz