Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

امریکا میں لوگوں پر گاڑی چڑھانے والا مسلمان امریکی فوجی نکلا، ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی

میئر نے خطرناک واقعہ کو دہشت گردی قرار دے دیا
اپ ڈیٹ 02 جنوری 2025 09:46am
عالمی میڈیا
عالمی میڈیا

امریکی شہر نیواورلینز میں کار سوار نے تیز رفتار گاڑی اچانک ہجوم پر چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حملہ آور کی شناخت کرلی ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو اورلیئنز کے میئر نے واقعہ کو ’دہشت گردی‘ قرار دیا ہے، محکمہ پولیس کے سپرنٹنڈنٹ اینا کرک پیٹرک نے بتایا کہ واقعے میں دو پولیس افسران بھی نشانہ بنے، جبکہ دھماکا خیز مواد بھی ملا ہے۔

پولیس سربراہ نے بتایا تھا کہ واقعہ میں شہریوں کی ہلاکتوں کی تحقیقات کررہے ہیں، انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ جائے حادثہ سے مکمل طور پر دور رہیں۔

جرمنی میں شہریوں کو نئے سال کا جشن مہنگا پڑگیا، 5 افراد ہلاک

گورنر لوئیسیانا جیف لینڈری نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا ہے کہ بوربون اسٹریٹ میں خوفناک واقعہ پیش آیا، متاثرین کے لیے دعاگو ہیں، جائے حادثہ پر امدادی کام جاری ہیں، شہری وہاں جانے سے گریز کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ نیواورلیئنز میں نئے سال کا جشن منانے کے بعد شہر میں کالج کے فٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل مقابلے آل اسٹیٹ باؤل کے آغاز سے چند گھنٹے پہلے پیش آیا جہاں تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

دوسری جانب لوگوں پر گاڑی چڑھانے والے شخص کی شناخت شمس الدین جبار کے نام سے ہوئی ہے۔

مشہور کار کمپنی کا ایکس اکاؤنٹ ہیک، پوسٹ میں اسرائیل کے خلاف ’پیغام‘ لکھ دیا

ایف بی آئی کے مطابق بیالیس سالہ ڈرائیور شمس الدین جبار امریکا میں پیدا ہونے والا افریقی امریکی تھا اور اس کا تعلق ٹیکساس سے تھا۔ عبدالجبار فوج میں بھی ملازم رہ چکا تھا۔

ملزم شمالی کیرولائنا میں بھی مقیم رہا اور اس نے ملزم نے سال نو کے آغاز پر گاڑی لوگوں پر چڑھائی، ۔ گاڑی سے اتر کر پولیس پر بھی فائرنگ کی۔ ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔

امریکا میں بڑی تباہی ٹال دی گئی، گھریلو ساختہ بموں کی سب سے بڑی کھیپ دریافت

ایف بی آئی کے مطابق ملزم کی گاڑی سے داعش کا جھنڈا، ہتھیار اور بارودی ڈیوائس بھی برآمد ہوئی۔

ایف بی آئی نے بھی واقعے کو دہشت گردی قرار دے دیا۔

world

Terrorists killed

Amrica

New Year 2025

New Year Celebration

car made company