Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

نئے سال کے پہلے روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ

گزشتہ روز سونے کی قیمت مستحکم رہی تھی
شائع 01 جنوری 2025 05:03pm

نئے سال کے پہلے دن سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا، گزشتہ روز سونے کی قیمت مستحکم رہی تھی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ سال 2025 کے پہلے روز ہی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا، اس اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 600 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے اضافے سے 2 لاکھ 34 ہزار 568 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 10 ڈالرز اضافے سے 2 ہزار 624 ڈالر فی اونس ہے۔

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

واضح رہے کہ گزشتہ سال سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا، پاکستان میں سونے کے نرخو ں میں ایک سال کے دوران 52 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا۔

گزشتہ سال بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کے نرخ میں 25.55 فیصد اضافہ ہوا اور فی اونس قیمت میں ایک سال کے دوران 45 ہزار 96 روپے کا اضافہ ہوا۔

سونا

Gold prices

gold market

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2024

PURE GOLD

GOLD PRICES GO UP