Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

خواتین تھکاوٹ کو نظر انداز نہ کریں، یہ وجہ بھی ہوسکتی ہے

آج کی خواتین پر کئی ذمہ داریوں کا بوجھ ہوتا ہے
اپ ڈیٹ 02 جنوری 2025 12:19pm

بہت زیادہ کام کرنے کے بعد تھکاوٹ محسوس کرنا ایک فطری عمل ہے۔ لیکن اگر کسی خاتون کو بغیر کوئی کام کیے تھکاوٹ ہونے لگے تو اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

اگر بات کی جائے ذمہ داریوں کی تو آج کی خواتین پر کئی ذمہ داریوں کا بوجھ ہوتا ہے اس لیے وہ اپنی صحت کو پس پشت ڈال دیتی ہے اوراس پر توجہ نہیں دے پاتی ہے۔ جس کی وجہ سے ان کے جسم میں ضروری غذائی اجزا کی کمی ہوسکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شہر کی مصروف زندگی، آلودہ ہوا اور ملاوٹ شدہ خوراک بھی بیماریوں میں اضافے کا بڑا سبب ہے۔

ذیابیطس کے مریضوں کیلئے تیز پات کی چائے ایک نئی زندگی

بہت سی خواتین یہ شکایت کرتی نظر آتی ہیں کہ انہیں جلدی تھکاوٹ محسوس ہونے لگتی ہے۔اگر آپ کو بھی ایسی کوئی شکایت ہے تو اس کے پیچھے ایک نہیں کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔

نیند کی کمی

روزانہ ناکافی نیند لینا بھی تھکاوٹ کو باعث بن سکتا ہے۔ اس کے علاوہ خراب نیند یا نیند میں بار بار خلل پڑ نے سے بھی تھکن ہوجاتی ہے۔

تناؤ دور کرنا ہے تو سر اور جسم نہیں صرف اس حصے کا مساج کریں

لائف اسٹائل

دنیا میں ہر انسان ایک سی زندگی نہیں گذارتا ہے۔ آج کل کی مصروف زندگی سے بھی خواتین کو تھکاوٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ غیر صحت بخش خوراک، ورزش کی کمی اور اٹھنے بیٹھنے کا انداز بھی تھکن کو دعوت دیتا ہے۔

تناو

ڈپریشن ، ذہنی تناو یا ذہنی صحت کے دیگر مسائل بھی تھکاوٹ کا سبب بن سکتے ہیں۔ تناو سے نمٹنے کے لیے آپ کو چاہیے کہ روزانہ مراقبہ کریں۔

خوراک اور پانی کی کمی

دن بھر میں مناسب خوراک نہ لینا یا پانی نہ پینا بھی تھکاوٹ کا احساس دلاتا ہے۔ کیونکہ کھانے کی کمی سے جسم میں غذائی اجزا کی قلت کی شکایت ہو سکتی ہے۔

آئرن کی کمی

اگر کسی خاتون میں آئرن کی کمی ہوتو وہ تھکن کی شکایت کر سکتی ہے۔ ایسی صورت میں آئرن سے بھر پور خوراک لینا بہت ضروری ہوجاتا ہے

Women

lifestyle