Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

یونان کشتی حادثے میں جاں بحق مزید چار پاکستانیوں کی لاشیں مل گئیں

لاشیں پاکستان لانے میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے، ترجمان ایف آئی اے
شائع 01 جنوری 2025 03:29pm

یونان کشتی حادثے میں جاں بحق مزید چار پاکستانیوں کی لاشیں مل گئی ہیں، جس کے بعد مردہ قرار دیے گئے پاکستانیوں کی تعداد 40 اور نکالی جانے والی لاشوں کی تعداد 9 ہوگئی۔

ترجمان ایف آئی کے مطابق مرنے والوں کی شناخت نارووال کے شبیر، زین علی، ذیشان اور سیالکوٹ کے اویس علی کے نام سے ہوئی ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ لاشیں یونان کے جزیرے گیواڈوس سے ایتھنز کے اسپتال میں منتقل کی گئی ہیں، سفارتخانہ لاشوں کو پاکستان بھجوانے کے انتظامات کررہا ہے۔

ترجمان کے مطابق لاشیں پاکستان لانے میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔

حادثے میں مجموعی طور پر جاں بحق افراد کی تعداد 49 ہے، جن میں سے 40 پاکستانی ہیں، کشتی حادثے میں 44 پاکستانیوں کو ریسکیو کیا گیا تھا۔

Greece Boat Capsized