Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

پی ٹی آئی دور میں مالی بے ضابطگی کا ریکارڈ غائب کیے جانے کا انکشاف

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ریکارڈ گم ہونے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی
شائع 01 جنوری 2025 03:24pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں مالی بے ضابطگی کا ریکارڈ غائب کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق میٹرو کارپوریشن لاہور کے 121 ملین روپے کی اسٹریٹ لائٹس بغیر ٹنیڈر خریدی گئیں، خریداری کا ریکارڈ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو پیش ہی نہیں کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسٹریٹ لائٹس نصب کرنے کا منصوبہ ریکارڈ رجسٹر پر اندارج بھی نہیں کیا گیا۔

اس حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میٹرو کارپوریشن لاہور نے مالی سال 20-2019ء میں غیر قانونی طور پر خریداری کی۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں ریکارڈ گم ہونے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

corruption

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)