نشے میں دھت ٹریفک پولیس افسر کی گاڑی کو ٹکر، بزرگ ڈرائیور جاں بحق
حادثات پر قابو پانے کے ذمہ دار خود حادثات میں ملوث ہونے لگے ہیں، کراچی میں نشے میں دھت ٹریفک پولیس افسر کی گاڑی کی ٹکر سے پک اپ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا، حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ملوث ایس او ٹریفک کو گرفتار کرکے معطل کردیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس افسر شاہد ہنگورو کے خلاف کلفٹن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس کے مطابق کے پی ٹی انڈر پاس میں گزشتہ رات حادثہ پیش آیا تھا، ٹریفک حادثے میں ایوب نامی شہری جان کی بازی ہار گیا
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق حادثے میں ملوث ایس او ٹریفک شاہد ہنگورو کو گرفتار کرکے معطل کردیا گیا ہے۔
تیز رفتار گاڑی چلانے والے ایس او شاہد ہنگورو نے سوزوکی کو عقب سے ٹکرماری، عینی شاہدین کے مطابق ٹریفک پولیس افسر ایس او شاہد ہنگورو نشے میں تھا۔
جاں بحق ڈرائیور کے بھتیجے ارباب نے بتایا کہ میرے چچا سوزوکی میں سوار ہوکر صدر کی جانب سے کے پی ٹی انڈر پاس کی طرف آرہے تھے کہ عقب سےآنے والے گاڑی میں سوار شاہد ہنگورو نے سوزوکی کو ٹکر ماری، چچا جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔