Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

ذیابیطس کے مریضوں کیلئے تیز پات کی چائے ایک نئی زندگی

اس میں موجود اجزاء زہریلے مادوں کو ختم کرنے میں بھی مددگار ہوتے ہیں اور سائیڈ افیکٹ کے حوالے سے بھی نقصان دہ نہیں
شائع 01 جنوری 2025 01:39pm

تیز پات جسے تیز پتہ (Bay Leaf) بھی کہتے ہیں ہر گھر میں کھانوں میں ذائقہ اور خوشبو بڑھانے کے لیے عام استعمال کیا جاتا ہے، یہ ایشیائی کھانوں میں خشک استعمال کیا جاتا ہے، لیکن اکثر لوگ اس کے قیمتی طبی فوائد سے ناواقف ہیں اور صرف کھانوں میں ہی استعمال کرتے ہیں۔

بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ تیز پات کی چائے ذیابیطس میں آپ کے جسم کے میٹابولزم کو بڑھا سکتی ہے اور صحت کی کسی بھی پیچیدگی کو بہتر کرسکتی ہے۔

ذیابیطس ایک دائمی حالت ہے جو دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔ اس میں جسم یا تو کافی انسولین پیدا نہیں کرتا یا اسے مؤثر طریقے سے استعمال نہیں کرپاتا، جس سے خون میں شکر کی سطح بڑھ جاتی ہے۔ لمبے عرصے اس بیماری کے نتیجے میں دل کی بیماری اور گردے بھی متاثر ہوسکتے ہیں اور اعصابی معاملے میں بھی مریض متاثر ہوتا ہے۔

تیز پتے میں پولیفینول، فلیوونائڈز اور اینٹی آکسیڈینٹ جیسے ضروری غذائی اجزاء بھرے ہوتے ہیں جو صحت کے لئے بےحد فائدہ مند ہیں۔ یہ اجزاء تیز پات کو خون میں شکر کی سطح کو منظم کرنے، انسولین کی حساسیت کو بہتر بنانے اور مجموعی صحت کو فروغ دینے کے لیے ایک بہترین قدرتی علاج ہیں۔

اس کی چائے غذا میں شامل کرنا میٹابولک صحت کو بہتر کرتی ہے۔

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے تیز پات کی چائے خون میں شکر کی سطح کو منظم اور کنٹرول رکھتی ہے، پتوں میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس انسولین کو بہتر مینیج کرتے اورانسولین کے خلاف مزاحمت کو روکتے ہیں۔

اس میں موجود اجزاء زہریلے مادوں کو ختم کرنے میں بھی مددگار ہوتے ہیں اور سائیڈ افیکٹ کے حوالے سے بھی نقصان دہ نہیں۔

وزن کے کنٹرول میں، اس کے اینٹی وائرل افیکٹ کے حامل اجزاء ہاضمہ بہتر اور قبض سے محفوظ رکھتے ہیں، اس میں موجود اینٹی کینسرپروپرٹیز کینسر سے بچاتی ہیں۔

گو کہ قدرتی علاج ، صحت بخش غذا، ورزش یعنی لائف اسٹائل یا طرز زندگی پر توجہ، بہتری کی صورت پیدا کرتے ہیں، تاہم، کوئی بھی اہم غذائی تبدیلیاں کرنے سے پہلے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ وریعنی ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے، تاکہ درست نتائج حاصل کئے جاسکیں۔

diabetes patient

Bay Leaf Tea